1 جون 2015 - 19:19
بحرین: قیدیوں کو جسمانی ایذائیں پہنچانے والوں پر مقدمہ چلانے کا مطالبہ

بحرین کی جمعیت وفاق اسلامی میں شہری آزادی اور انسانی حقوق کے شعبے نے کہا ہے کہ قیدیوں کو جسمانی ایذائی پہنچانے والوں پر مقدمہ چلایا جانا چاہیے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ العالم کی رپورٹ کے مطابق جمعیت وفاق اسلامی میں شہری آزادی اور انسانی حقوق شعبے کے سربراہ ہادی موسوی نے ثبوت و شواہد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بحرین میں سیاسی قیدیوں کو جسمانی ایذائیں پہنچائی جاتی ہیں- ہادی الموسوی نے کہا کہ انقلابیوں کے ساتھ جیلوں میں بدسلوکی کے واقعات کی تحقیقات اور اس جرم میں ملوث افراد پر مقدمہ چلایا جانا چاہیئے- انہوں نے کہا کہ آل خلیفہ کی الجو نامی جیل میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے- ہادی الموسوی نے کہا کہ جیل میں سیاسی قیدیوں کو طبّی سہولتیں مہیا ہونی چاہیئیں- ادھر بحرین کے علماء نے ایک بیان جاری کرکے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ، سعودی عرب میں تکفیری دہشتگرد گروہ داعش کے حملوں میں شہید ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کرنے کے لئے نیمہ شعبان کے جشن صرف مساجد اور امام بارگاہوں میں منعقد کریں-

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲